سرگودھا میں ہائیکورٹ بینچ کے قیام کا مطالبہ وکلاء کا حق ہے، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ اعجاز الحسن

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 1 جنوری 2016 15:57

سرگودھا (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ یکم جنوری۔2015ء) سرگودھا میں ہائیکورٹ بینچ کا قیام کا مطالبہ سرگودھا کے وکلاء کا حق ہے فوری انصاف کی فراہمی میں وکلاء کے کردار کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ اعجاز الحسن نے سرگودھا بار کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا سرگودھا بار کے صدر اور جنرل سیکرٹری کی سربراہی میں وفد نے چیف جسٹس سے ملاقات کی تھی اور وکلاء کے مسائل کیساتھ ساتھ سرگودھا میں ہائیکورٹ بینچ کے قیام کیلئے استدعا کی تھی جس پر چیف جسٹس نے انہیں یقین دلایا کہ اس سلسلہ میں وہ تمام قانونی پہلوؤں کا جائزہ لیں گے اس موقع پر صدر ڈسٹرکٹ بار نے انہیں سرگودھا کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کرلی اور کہا کہ وہ جلد ہی سرگودھا کا دورہ کرینگے۔