وزیراعظم اور وفاقی وزیر خزانہ کو تاجرؤں کی طرف سے گولڈمیڈل سے نوازاگیا

جمعہ 1 جنوری 2016 15:51

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم جنوری۔2016ء ) وزیراعظم نواز شریف اور وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق دار کو تاجرؤں کی طرف سے گولڈمیڈل پیش کئے گے، اس موقع پر وزیر اعظم انتہائی خوشگوار موڈ میں نظر آئے اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے کہا کہ کیا یہ میڈل واقعی اصلی ہے؟۔

(جاری ہے)

جمعہ کو رضاکارانہ ٹیکس ادائیگی سکیم کے اجراء کی تقریب کے دوران وزیراعظم انتہائی خوشگوار موڈ میں نظر آئے وزیراعظم نے اپنے خطاب کے بعد مشہور تاجر کو مذاقاً کہا کہ خواجہ صاحب کبھی الیکشن لڑنا ہوا تو ہم سے رابطہ کیجئے۔

تقریب کے دوران وزیراعظم اور وزیر خزانہ کو تاجروں کی جانب سے گولڈ میڈل بھی پیش کیا گیا۔ اپنی تقریر کے دوران انہوں نے کہا کہ جو گولڈ میڈل دیا گیا ہے اس سے متعلق ڈار صاحب سے پوچھا ہے کہ واقعی اصلی ہے؟ لیکن انہوں نے کوئی خاص جواب نہیں دیا۔

متعلقہ عنوان :