ٹیکس فائلرز کی تعداد 7 لاکھ سے بڑھ کر 10 لاکھ ہوگئی ، تاجروں کے مطالبے پر ودہولڈنگ ٹیکس کی شرح کم کر دی، رضاکارانہ ٹیکس ادائیگی کی سکیم تاجروں کے مسائل کو دیکھتے ہوئے بنائی گئی

چیئرمین ایف بی آر نثار محمد خان کارضاکارانہ ٹیکس سکیم کے اجرا کی تقریب سے خطاب

جمعہ 1 جنوری 2016 15:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم جنوری۔2016ء ) چیئرمین ایف بی آر نثار محمد خان نے کہا ہے کہ ٹیکس فائلرز کی تعداد 7 لاکھ سے بڑھ کر 10 لاکھ ہوگئی ہے، تاجروں کے مطالبے پر ودہولڈنگ ٹیکس کی شرح بھی کم کر دی۔ رضاکارانہ ٹیکس ادائیگی کی سکیم تاجروں کے مسائل کو دیکھتے ہوئے بنائی گئی ہے۔وہ جمعہ کو رضاکارانہ ٹیکس سکیم کے اجراء کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین ایف بی آر نثار محمد خان نے کہا کہ یہ ٹیکس سکیم 2016ء سے 2018ء تک ہو گی اور آمدن کی مختلف حد پر مختلف ٹیکس شرح نافذ العمل ہو گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹیکس ادا کرنے والوں میں 33 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ ٹیکس فائلرز کی تعداد سات لاکھ سے بڑھ کر دس لاکھ ہو گئی جبکہ پہلی مرتبہ نان فائلرز کیلئے ٹیکس ادائیگی کا نظام وضع کیا گیا ہے۔ نثار محمد خان نے کہا کہ تاجروں کے مطالبے پر ودہولڈنگ ٹیکس کی شرح بھی کم کر دی ہے جبکہ ملکی تاریخ میں پہلی دفعہ پارلیمنٹری ٹیکس ڈائریکٹری جاری کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :