ایف آئی اے نے ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں تینوں ملزموں کے بینک اکاؤنٹس کا ریکارڈ حاصل کر لیا

جمعہ 1 جنوری 2016 15:46

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم جنوری۔2016ء ) ایف آئی اے کی ٹیم نے ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں تینوں ملزموں کے بینک اکاؤنٹس کا ریکارڈ حاصل کر لیا ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو نجی ٹی وی کے مطابق ملزموں کے بینک اکاؤنٹس کا ریکارڈ حاصل کرنے کیلئے ایف آئی اے 2 رکنی انسداد دہشت گردی ٹیم کراچی پہنچی اور تین بینکوں سے ملزموں کا ریکارڈ حاصل کیا۔تفتیشی ٹیم نے ریکارڈ فراہم کرنے والے متعلقہ بینکوں کے ملازمین کے بیانات بھی قلمبند کئے۔ ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کی ٹیم نے ملزم معظم علی، محسن علی اور خالد شمیم کے بینک اکاؤنٹس کا 2010ء اور 2011ء تک کا ریکارڈ حاصل کیا ۔

متعلقہ عنوان :