قوم کی حمایت سے دہشت گردی، کرپشن اور جرائم کا گٹھ جوڑ توڑیں گے‘ پورا یقین ہے کہ 2016ء دہشت گردی کے خاتمے اور یکجہتی کا سال ہو گا، آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی بلوچ عمائدین سے گفتگو

جمعہ 1 جنوری 2016 15:45

راولپنڈی/گوادر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم جنوری۔2016ء ) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ قوم کی حمایت سے دہشت گردی، کرپشن اور جرائم کا گٹھ جوڑ توڑیں گے‘ پورا یقین ہے کہ 2016ء دہشت گردی کے خاتمے اور یکجہتی کا سال ہو گا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے گوادر، تلار اور تربت کا دورہ کیا اور بلوچ عمائدین سے ملاقات کی۔ اس موقع پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا کہ پورا یقین ہے 2016ء دہشت گردی کے خاتمے اور یکجہتی کا سال ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ قوم کی حمایت سے ، دہشت گردی، کرپشن اور جرائم کے گٹھ جوڑ توڑیں گے جس کے باعث انصاف اور امن کی راہ ہموار ہو گی۔