دورہ نیوزی لینڈ کیلئے قومی ٹی ٹونٹی اور ون ڈے ٹیم کا اعلان ، نیا سال محمد عامر کیلئے خوشیاں لے آیا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 1 جنوری 2016 15:25

دورہ نیوزی لینڈ کیلئے قومی ٹی ٹونٹی اور ون ڈے ٹیم کا اعلان ، نیا سال ..

لاہور (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخباریکم جنوری- 2016ء) پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی ) نے دورہ نیوزی لینڈ کے لیے ٹی ٹونٹی سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے ۔ پی سی بی ہیڈکوارٹرز میں پریس کانفرنس کے دوران چیف سلیکٹر ہارون رشید نے دونوں فارمیٹس کے سکواڈ کا اعلان کیا ، ٹی ٹونٹی سکواڈ میں احمد شہزاد ، محمد حفیظ ، عمر اکمل ، افتخار احمد ، شاہد آفریدی ، عماد وسیم ، انور علی ، عامر یامین ، سرفراز احمد ، وہاب ریاض ، عمر گل ، محمد رضوان ، سعد نسیم ، محمد عامر اور صہیب مقصود شامل ہیں جب کہ ون ڈے سکواڈ میں احمد شہزاد ، اظہر علی ، محمد حفیظ ، شعیب ملک ، اسد شفیق ، بابر اعظم ، صہیب مقصود ، ظفر گوہر ، عماد وسیم ، انور علی ، سرفراز احمد ، وہاب ریاض ، راحت علی ، محمد عرفان ، محمد رضوان ، محمد عامر شامل ہیں ، دراز قد فاسٹ باولر محمد عرفان اور جنید خان دونوں فارمیٹس کی ٹیموں میں جگہ بنانے میں ناکام رہے ۔

(جاری ہے)

چیف سلیکٹر ہارون رشید کا کہنا تھا کہ بورڈ نے ورلڈ ٹی ٹونٹی کو نظر میں رکھ کر یہ ٹیم تیار کی ہے ، ہمیں معلوم ہے کہ یہ اس ایونٹ سے پہلے ہماری آخری ٹی ٹونٹی سیریز ہے اس لیے بہترین ٹیم سلیکٹ کی ہے ۔ محمد عامر کے بارے میں ہارون رشید کا کہنا تھا کہ ان کا ویزہ نیوزی لینڈ کے سفارتخانے کو بھجوا دیا ہے اور نئے سال کی چھٹیاں ختم ہونے کے بعد ویزے کا پراسیس شروع کیا جائے گا اورویزہ ملنے کی صورت میں وہ ٹیم کے ساتھ نیوزی لینڈ جائیں گے ۔

ہارون رشید کے مطابق عمر گل کی فٹنس کو قریب سے مانیٹر کیا جائے گا ۔ نوجوان لیفٹ آرم سپنر ظفر گوہر کی ٹیم میں شمولیت سے متعلق سوال کے جواب میں ہارون الرشید نے کہا کہ پاکستان کے پاس ابھی ایسا کوئی باﺅلر نہیں جو یاسر شاہ جیسا پرفارم کر سکے ، ٹیم میں سپنر شامل کرنا چاہتے تھے اسی لئے ظفر گوہر کو موقع دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :