سیرت النبی کائنات کا سب سے خوبصور ت کردار ہے‘اظہار بخاری

جمعہ 1 جنوری 2016 15:08

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم جنوری۔2016ء) محمدی مسجد لالکڑتی میں سیرت النبی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ممتاز مذہبی سکالرعلامہ پیر سید اظہار بخاری نے کہا ہے کہ نبی پاک کا کردار ہی دنیا کائنات کا سب سے خوبصورت کردار ہے ۔جسے انسانیت اپنے لیے مشعل راہ بنا سکتی ہے ۔عظمت رفتہ کی بحالی تعلیمات نبوی پر عمل پیرا ہونے میں مضمر ہے ۔

اسلام کے چار دشمن امریکہ ،انڈیا ، اسرائیل،روس جن کے مذاھب الگ ہیں،لیکن مسلمانوں کو ختم کرنے کیلیے آپسمیں ایکا کر رکھا ہے ، تو پھرچار مسالک متحد ہوکر اسلام کا پرچم کیوں نہیں بلند کر سکتے۔ اظہار بخاری نے کہا ربیع الاول میں نیا سال کی ابتداء قوم کیلیے اچھا شگون ہے ۔ نیو ایئر ناچ گانا ناکام اور بیہودہ عاشقوں کی ڈرامہ بازی ہے ۔

(جاری ہے)

خدا کی عبادت اور مخلوق کی خدمت نیو ایئر خوشیوں کا سال بن جائیگا۔

2016 ء کا نیا سال پاکستان میں سونا اُگلے گا۔ 2016 ء سبز پرچم کے چاند کو 14 ویں کا چاند بنانے ،اتحاد ومحبت سے گزارنے کا عہد کیا جائے ۔ قوم اس سال کچھ ایسی تدبیر کرے، مل کر ایک شہر محبت تعمیر کرے۔ خدا کرے پوری قوم کو نئے سال میں دھشتگردی و نفرت کی آگ نظر نہ آئے۔آپس کی نفرتوں نے ہمیں بر باد کر کے رکھ دیا ہے ۔زمانہ بُرا نہیں ہوتا ، بلکہ ہم اپنے اچھے دنوں کو خود ہی گناؤں کی نظر کردیتے ہیں ۔

یہ وقت باہمی لڑائیوں ،اور تعصبات کو ہوا دینے کا نہیں ، بلکہ محبتوں کو فروغ دے کر ملک کو تبائی سے بچانے کا ہے ۔ملک دشمن قوتیں اپنے مذموم مقا صد کے لیے مسلمانوں کو آپس میں لڑا کر انہیں کمزور کرنا چاھتی ہیں ۔ عظیم قومیں چھوٹے چھوٹے اختلافات اور مسائل کو اپنے درمیان انتشار و نفاق کا باعث نہیں بننے دیتیں ۔قوم متحد ہو جائے ، نیا سال کا آغاز اس تجدیدعہد کے ساتھ کیا جائے ، تاکہ ماضی کا کوئی دھشتگرد ہمارے مستقبل کو آگ نہ لگا سکے ۔

ماضی کی تلخ یادوں نے ہمارے مستقبل کو بھی اداس کر دیا ۔ خدا نئے سال کو پاکستان کے لیے مبارک بنا دے ۔ پاکستان اس وقت جس نازک صورت حال سے دوچار ہے ،اس کو اس بھنور سے نکالنے کے لیے جوش کے ساتھ ساتھ ہوش کی بھی ضرورت ہے ۔ اور علماء کی بھی ذمہ داری ہے ،کہ وہ قوم کو نفرت کے حصار سے نکال کر امن و سکون کی فضا میں لے جائیں ۔ کیونکہ قوم پریشان اور دُکھی ہے ۔ ماضی نے مادر وطن کے بدن پر جو زخم لگائیں ہیں ، اس کیلیے ہمیں متحد ہو کر ان زخموں پر محبت کا مرھم رکھنا ہو گا ۔ کیونکہ پاکستان کا مستقبل دھشتگردی کی آگ نہیں ،اتحاد کے چرا غ سے روشن ہو گا ۔