حکمران اقتدار کے نشے میں عوام سے کئے گئے تمام وعدے بھول چکے ہیں ‘علی عباس بخاری

جمعہ 1 جنوری 2016 15:07

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم جنوری۔2016ء) تحریک انصاف یوتھ ونگ پاکستان کے صدر علی عباس بخاری نے کہا ہے کہ حکومت نے تعلیمی نظام کو تباہی کے دھانے تک پہنچا دیا ہے ملک میں مالدار طبقے کو تعلیم اور اُس کا معیار اپنی مالی حیثیت کے مطابق مارکیٹ سے دستیاب ہے جبکہ غریب آدمی اپنے بچوں کو پڑھانے سے قاصر ہے ۔

(جاری ہے)

کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے مریم بی بی کو تعلیم کے میدان میں انقلاب برپا کرنے کا ٹاسک دیا ہوا ہے اُن سے گزارش ہے کہ وہ ایک نظر راجن پور، لیہ، بھکر، چولستان، اندرون سندھ، بلوچستان اور فاٹا میں تعلیم کی زبوں حالی ڈال لیں کیونکہ آئین پاکستان میں حق تعلیم کی ترجیح ان ہی کی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکمران اقتدار کے نشے میں عوام سے کئے گئے تمام وعدے بھول چکے ہیں اور انہیں بجلی، پانی، صحت، تعلیم اور روزگار جیسی بنیادی سہولتیں فراہم کرنے کی بجائے اربوں روپے فضول اور ناکام سکیموں پر خرچ کر رہے ہیں۔