مجھے پورا یقین ہے کہ سال 2016دہشتگردی کے خاتمے اور یکجہتی کاسال ہوگا ‘ جنرل راحیل شریف

جمعہ 1 جنوری 2016 14:58

راولپنڈی /گوادر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم جنوری۔2016ء) پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے کہاہے کہ مجھے پورا یقین ہے کہ سال 2016دہشتگردی کے خاتمے اور یکجہتی کاسال ہوگا ‘ انشاء اللہ قوم کی حمایت کے ساتھ دہشتگردی ‘ جرم اور کرپشن کے گٹھ جوڑ کو توڑ کر انصاف اور امن کی راہ ہموار کرینگے ۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف جمعہ کو تلار اور تربت کے دورے کے بعد گوادر پہنچے جہاں انہوں نے بلوچ عمائدین سے ملاقات کی اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ مجھے پورا یقین ہے کہ سال 2016دہشتگردی کے خاتمے اور یکجہتی کاسال ہوگا۔

آرمی چیف نے کہاکہ انشاء اللہ قوم کی حمایت کے ساتھ دہشتگردی ‘ جرم اور کرپشن کے گٹھ جوڑ کو توڑ کر انصاف اور امن کی راہ ہموار کرینگے ۔

متعلقہ عنوان :