دہشت گردی آخری سانسیں لے رہی ہیں پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ‘عبد القادر بلوچ

جمعہ 1 جنوری 2016 14:58

مردان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم جنوری۔2016ء) وفاقی وزیر جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ نے کہا ہے کہ دہشت گردی آخری سانسیں لے رہی ہیں پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عبدالقادر بلوچ نے کہا کہ پرویز خان قوم کا بہادر بیٹا ہے اوران کی قربانی کے باعث کئی قیمتی جانیں بچ گئیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے وزیراعظم پاکستان کی طرف سے شہید گارڈ پرویز خان کے اہل خانہ کو شاباش دی اور ان کے دو بیٹوں کو اپنی وزارت میں نوکریاں دینے کا اعلان کیا۔

عبدالقادر بلوچ نے کہاکہ ہشت گردی کے خلاف سب سے زیادہ قربانیاں خیبرپختونخوا کے لوگوں نے دی ہیں۔ دہشت گردوں کی کمر ٹوٹ چکی ہے اور آپریشن ضرب غضب کے مثبت نتائج برآمد ہورہے ہیں۔ پاک فوج اور عوام کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی جلد ہی ملک میں امن قائم ہو گا۔

متعلقہ عنوان :