2015ء میں پاکستانیوں کی اکثریت اپنی زندگی سے خوش ہیں ‘ گیلپ سروے

جمعہ 1 جنوری 2016 14:42

2015ء میں پاکستانیوں کی اکثریت اپنی زندگی سے خوش ہیں ‘ گیلپ سروے

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم جنوری۔2016ء) گیلپ سروے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2015ء میں پاکستانیوں کی اکثریت اپنی زندگی سے خوش ہیں ۔

(جاری ہے)

سروے میں عوام سے پوچھا کیا گیا کہ کیا آپ ذاتی طور پر اپنی زندگی سے خوش ہیں؟تو سروے میں شامل 65 فیصد افراد نے اس کا جواب ہاں میں دیا جبکہ صرف 4 فیصد نے اپنی زندگی سے ناخوش ہونے کاکہا، 29 فیصد نے کہا کہ نہ تو وہ خوش ہیں نہ زندگی سے ناراض ہے ‘ 2 فیصد نے اس سوال پر کو ئی رائے نہیں دی۔

جب سروے میں پاکستانی عوام سے یہ پوچھا گیا کہ کیا 2016 ء ان کیلئے 2015 ء سے بہتر سال ہوگا؟تو جواب میں سروے میں 54 فیصد افراد اس بارے میں بہت پرامید نظر آئے اور کہ نیا سال یقینا بہتر سال ہوگا، صرف 16 فیصد نئے سال سے مایوس تھے، جبکہ 24 فیصد نہ پرامید تھے نہ مایوس تھے ‘6 فیصد نے اس سوال کا کوئی جواب نہیں دیا۔