نوجوان کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والی میڈیکل کی طالبہ کو سپرد خاک کر دیا گیا

جمعہ 1 جنوری 2016 14:41

میانوالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم جنوری۔2016ء) اسلام آبا د میں نوجوان کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والی میڈیکل کی طالبہ کو سپرد خاک کر دیا گیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اسلام آباد کے سوشل سیکیورٹی اسپتال میں نوجوان کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والی میڈیکل کی طالبہ کی نماز جنازہ میانوالی کے گورنمنٹ ہائی سکول کے گراونڈ میں ادا کی گئی جس کے بعد انہیں مقامی قبرستان میں دفن کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق میڈیکل کالج کی طالبہ عمارہ عالم اور قاتل آصف دونوں کا تعلق میانوالی سے ہے، گزشتہ روز عمارہ پر فائرنگ کرنے والے نوجوان نے اس پر فائرنگ کرنے کے بعد خود بھی گولی مار کر خودکشی کرلی تھی

متعلقہ عنوان :