مقبوضہ کشمیر ،2015 میں قابض بھارتی افواج کے ہاتھوں 156نہتے کشمیری شہید، حریت رہنماؤں سمیت 235 پرتشدد کارروائیوں میں زخمی

جمعہ 1 جنوری 2016 14:34

سری نگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم جنوری۔2016ء) مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی افواج نے ریاستی بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے سال 2015 میں 156نہتے کشمیریوں کو شہید اور حریت رہنماؤں سمیت 235 شہریوں کو پرتشدد کارروائیوں میں زخمی کیا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے دسمبر 2015ء کے دوران 17نہتے کشمیریوں کو شہید کیا جبکہ گزشتہ سال 2015 میں بھارتی فوج نے ریاستی بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے 156نہتے کشمیریوں کو شہید اور حریت رہنماؤں سمیت 235 شہریوں کو پرتشدد کارروائیوں میں زخمی کیا۔ (ن غ)