مقبوضہ کشمیر میں نئے سال کے آغاز پر آتشزدگی کا افسوسناک واقعہ، 10 مزدور جاں بحق،4 شدید زخمی ،حالت تشویشناک

جمعہ 1 جنوری 2016 14:34

مقبوضہ کشمیر میں نئے سال کے آغاز پر آتشزدگی کا افسوسناک واقعہ، 10 مزدور ..

سری نگر/ نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم جنوری۔2016ء ) مقبوضہ کشمیر میں نئے سال کے آغاز پر آتشزدگی کے افسوسناک واقعے میں 10 مزدور جاں بحق اور 4 شدید زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع امبان کے علاقے دلواس کے چندر کوٹ کیمپ میں کنسٹرکشن کمپنی کے کچھ ملازمین سو رہے تھے کہ شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 10 مزدور بری طرح جھلسنے کے باعث جاں بحق جب کہ 4 شدید زخمی ہو گئے۔

حادثے میں زخمی ہونے والوں کو طبی امداد کے لئے فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز کے مطابق چاروں کی حالت تشویشناک ہے۔مرنے والوں میں سے پانچ کی شناخت روہیت،شوکت،راکیش،عرفان اور دیس راج کے نام سے ہوئی ہے ۔پولیس حکام کے مطابق حادثے کی ابتدائی وجہ شارٹ سرکٹ ہی بتائی جا رہی ہے تاہم واقعے مکمل تحقیقات کے بعد ہی صحیح وجوہات کا پتہ لگایا جا سکے گا۔