پاکستان میں سعودی کیڈٹ فوازالمشال کی موت کا معمہ حل ہو گیا

فواز کی موت نشہ آور محلول پینے سے واقعہ ہوئی‘ ہسپتا ل رپورٹ پولیس کے حوالے

جمعہ 1 جنوری 2016 14:24

پاکستان میں سعودی کیڈٹ فوازالمشال کی موت کا معمہ حل ہو گیا

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔یکم جنوری۔2016ء) پاکستان میں سعودی کیڈٹ فوازالمشال کی موت کا معمہ حل ہو گیا‘ فواز کی موت نشہ آور محلول پینے سے واقعہ ہوئی‘ پولی کلینک نے رپورٹ پولیس کے حوالے کر دی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد آبپارہ مارکیٹ کے گیسٹ ہاؤس سے گزشتہ روز ایک سعودی کیڈٹ فواز المشال کی لاش برآمد کی گئی تھی جس کے بارے میں خدشہ ظاہر کیا گیا کہ انہیں قتل کیا گیا ہے اور موت کی وجہ جاننے کے لئے لاش کو پولی کلینک منتقل کیا گیا جس کے بعد جمعہ کو ڈاکٹرز کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ فواز کے معدے اور جگر سے نشہ آور محلول ملا ہے اور اس کی موت زیادہ نشہ آور محلول پینے کی وجہ سے ہوئی۔

پولی کلینک نے رپورٹ پولیس کے حوالے کر دی ہے تاہم پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے۔