پشاور ، ایف آئی اے کی کارروائی ، 4 انسانی اسمگلر گرفتار

جمعہ 1 جنوری 2016 14:21

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔یکم جنوری۔2016ء) ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے 4 انسانی اسمگلروں کو گرفتار کر لیا‘ گرفتار ملزمان سے پاسپورٹ‘ ائیر ٹکٹس‘ شناختی کارڈز اور غیر قانونی دستاویزات قبضے میں لے لئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز ایف آئی اے نے خیبرپختونخوا کے مختلف عدالتوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 4 انسانی اسمگلروں کو گرفتار کر لیا‘ گرفتار انسانی اسمگلروں سے پاسپورٹ‘ ائیرٹکٹس‘ شناختی کارڈز اور غیر قانونی امیگریشن دستاویزات برامد کر کے قبضے میں لے لئے ہیں۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق گرفتار ہونے والے ملزمان ایران‘ ترکی اور یونان کے راستے لوگوں کو یورپ بھجواتے تھے۔ مردان کے علاقے تخت بھائی سے ایک اشتہاری انسانی اسمگلر کو بھی پکڑ لیا گیا ہے۔ ترجمان ایف آئی اے نے مزید بتایا کہ گرفتار انسانی اسمگلروں میں فدا حسین‘ محمد اسحاق‘ افتخار الحق اور عابد علی شامل ہیں۔ ملزمان کو گرفتار کرکے مزید تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اسے پوچھ گچھ جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :