امریکہ ‘داعش کی جانب سے شہریوں کو قتل کرنے کی مبینہ منصوبہ بندی کرنے کے الزام میں ایک شخص گرفتار

جمعہ 1 جنوری 2016 13:18

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم جنوری۔2016ء) امریکی ریاست نیویارک میں سال نو کے جشن کے دوران داعش کی جانب سے شہریوں کو قتل کرنے کی مبینہ منصوبہ بندی کرنے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

امریکی میڈیا کے مطابق محکمہ انصاف نے ایک بیان میں کہا کہ عدالت میں ابتدائی پیشی کے دوران 25 سالہ ایمونوئل لیچمن پر داعش کو مادی مدد فراہم کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔بیان کے مطابق لیچمن کو نیویارک کے علاقے روچسٹر میں واقع ایک ریسٹورنٹ بار میں شہریوں کے خلاف مسلح حملہ کرنے کی ہدایت بیرون ملک سے ملی تھی۔معاون امریکی اٹارنی جنرل جان کارلین نے تصدیق کی کہ حملہ جمعرات کی شب کرنے کا منصوبہ تھا

متعلقہ عنوان :