کرد عسکریت پسندوں کے خلاف فوجی آپریشن جاری رکھا جائے گا ‘ترک صدر

جمعہ 1 جنوری 2016 13:18

انقرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم جنوری۔2016ء)ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے ایک بارپھر کہا ہے کہ کرد عسکریت پسندوں کے خلاف فوجی آپریشن جاری رکھا جائے گا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق نئے سال کے لئے اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ ترکی کے پاس کردستان ورکرز پارٹی سے نمٹنے کے لیے وسائل اور عزم موجود ہے۔انہوں نے کہا کہ فورسز نے شہروں اور پہاڑوں میں آپریشن جاری رکھا ہواہے اور یہ عمل جاری رہے گا۔واضح رہے کہ گزشتہ سال ترکی میں فوجی آپریشن کے دوران3 ہزار سے زائد عسکریت پسندوں کو ہلاک کیا گیا جن میں زیادہ تر کرد شدت پسند تھے۔