افغان فضائیہ کا بمباری کے دور ان 14داعشی کارکنوں کو ہلاک کر نے کادعویٰ ‘ تین اہلکار مارے گئے

جمعہ 1 جنوری 2016 13:18

کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم جنوری۔2016ء) افغانستان میں افغان فضائیہ نے بمباری کے دور ان 14داعشی کارکنوں کو ہلاک کر نے کادعویٰ کیا ہے ‘جھڑپ میں تین پولیس اہلکار بھی مارے گئے ‘دہشتگر دوں نے یرغمال بنائے گئے دس شہری رہا کر دیئے جبکہ ننگرہار کے مختلف علاقوں میں داعش کے خلاف کارروائیاں تیز کردی گئی افغان وزارت دفاع کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا کہ مشرقی صوبہ ننگر ہار کے علاقہ آچین میں افغان فضائیہ نے شدت پسند تنظیم داعش کے ٹھکانوں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 14شدت پسند ہلاک اور12 زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

کارروائیوں میں داعش کے زیراستعمال اسلحہ و گولہ بارود کو بھی تباہ کیا گیا۔ بیان میں کہا گیا کہ ننگرہار کے مختلف علاقوں میں داعش کے خلاف کارروائیاں تیز کردی گئی ہیں۔ افغان حکام کے مطابق سیکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ صوبہ زابل میں ایک کارروائی کے دوران دہشت گرد گروپوں کی طرف سے یرغمال بنائے جانے والے 10 شہریوں کو رہا کردیا گیا ہے۔ اس ضمن میں مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئی ہیں۔ مشرقی صوبہ اورزگان میں ایک جھڑپ کے دوران تین پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے۔

متعلقہ عنوان :