برج خلیفہ کے قریب ہوٹل میں آگ لگ گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے ہوٹل کی کئی منزلوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ‘35افراد زخمی

جمعہ 1 جنوری 2016 13:18

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم جنوری۔2016ء) برج خلیفہ کے قریب ہوٹل میں آگ لگ گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے ہوٹل کی کئی منزلوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ‘ اتشزدگی کے نتیجے میں 35افراد زخمی ہوگئے ۔ مقامی میڈیا کے مطابق دبئی میں برج خلیفہ کے قریب 63 منزلہ ”دی ایڈریس ڈاوٴن ٹاوٴن“ ہوٹل میں آگ لگ گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے عمارت کی 20 منزلوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

(جاری ہے)

مقامی میڈیا کے مطابق آگ لگنے سے عمارت کے گرد دھوئیں کے بادل چھاگئے اور آتشزدگی سے عمارت کا ایک حصہ مکمل طور پر جل چکا ہے ‘ ریسکیو حکام نے آگ پر قابو پانے کے لیے کوششیں شروع کردی ہیں۔مقامی میڈیا کے مطابق نئے سال کے استقبال کیلئے ہوٹل پر آتش بازی کا انتظام کیا جارہا تھا جس کے باعث عمارت میں آگ لگنے کے امکان کو خارج نہیں کیا جاسکتا ہے ‘ ہوٹل میں سال نو کی مناسبت سے سیاحوں کی بڑی تعداد ٹھہری ہوئی تھی جنہیں عمارت سے نکالنے کا سلسلہ جاری رہا۔

متعلقہ عنوان :