صادق گجر شہید فٹ بال ٹورنامنٹ،ٹھیکری والا، سرلی ، گلالی پور اورعثمان کلب نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا
جمعہ 1 جنوری 2016 13:08
فیصل آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم جنوری۔2016ء) سالانہ چوہدری صادق گجر شہید فٹ بال ٹورنامنٹ میں ٹھیکری والا کلب، سرلی کلب، گلالی پور کلب اورعثمان کلب چبہ نے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا،سیمی فائنل مقابلوں کے موقع پر رکن پنجاب اسمبلی میاں اجمل آصف اور چیئرمین یونین کونسل ٹھیکری والا رانا محمود اختر مہماناں خصوصی تھے،انسپکٹر پنجاب پولیس چوہدری منصور صادق گجر، ٹورنامنٹ سیکرٹری حاجی سعید جٹ،فنانس سیکرٹری رانا عمران اور جوائنٹ سیکرٹری رانا عرفان کے علاوہ شائقین کی کثیر تعداد موجود تھی، گذشتہ روز ٹھیکری والا، فیصل آباد میں کھیلے گئے کوارٹر فائنل مقابلوں میں گلالی پور کلب نے بشیراں کلب کو 2-0 گول سے، ٹھیکری والا کلب نے العمر کلب چبہ کو 5-4 پنلٹی ککس سے، عثمان کلب چبہ نے مزارہ کلب کو 1-0 گول سے اور سوہل کلب نے سرلی کلب کو 5-4 پنلٹی ککس سے شکست دے کر ہرا کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کیا، چیئرمین آرگنائزنگ کمیٹی رانا محمد اشرف خان نے بتایا کہ فائنل کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں، ٹورنامنٹ میں ضلع فیصل آباد کی 32 ٹیموں نے ناک آؤٹ سسٹم پر شرکت کی ۔
مزید کھیلوں کی خبریں
-
شیشاپنگما سرکرنے کیلئے پاکستانی کوہ پیماں کا انتظار طویل ہوگیا
-
ریکارڈ ساز ایتھلیٹ یوسین بولٹ آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ کیلئے سفیر مقرر
-
قطر انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان کے عبداللہ زمان فائنل میں پہنچ گئے، ریان زمان سیمی فائنل ہار گئے
-
انڈین پریمیئر لیگ ،دہلی کیپٹلز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد گجرات ٹائٹنز کو4رنز سے ہرادیا
-
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے رکن رائو سلیم ناظم کی اظہار تعزیت
-
پاکستان اورویسٹ انڈیزکی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ (کل) کھیلا جائے گا
-
پاکستان ماسٹر ٹین پن بائولنگ چیمپئن شپ ناگزیر وجوہات کی بنا پر ملتوی
-
خاتون مداح کے 3 سیکنڈ گلے لگنے پر ایرانی فٹبالر پر پابندی عائد
-
ویسٹ انڈیزکیخلاف قومی ویمن ٹیم کی مایوس کن کارکردگی کا چیئرمین پی سی بی نے ایکشن لے لیا
-
بسمہ معروف کا کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان
-
کھلاڑیوں کی انجریز کا ذمہ دار کاکول فٹنس کیمپ نہیں : بابر اعظم
-
بھارت کیخلاف کراٹے کومبیٹ جیتنے والے شاہ زیب رند پر انعامات کی بارش
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.