برازیل روڈ ریس، مردوں اور خواتین کے ایونٹ میں ایتھوپیا نے میدان مار لیا

جمعہ 1 جنوری 2016 13:07

برازیل روڈ ریس، مردوں اور خواتین کے ایونٹ میں ایتھوپیا نے میدان مار ..

ساؤپولو ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم جنوری۔2016ء ) برازیل روڈ ریس کا مردوں اور خواتین کا ایونٹ ایتھوپیا کے شرکاء کے نام رہا۔ برازیل میں ہونے والی روڈ ریس میں 42 ممالک کے 30 ہزار لوگوں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

مینز ایونٹ میں ایتھوپیا کے سٹینلے بیووٹ نے 15 کلومیٹر کافاصلہ 44 منٹ ، 31 سیکنڈز میں طے کر کے پہلی پوزیشن اپنے نام کی۔ ان کے ہم وطن لیول ایلمی کی دوسری پوزیشن رہی۔ ویمنز ایونٹ میں ایتھوپیا کی یمر ایالیو نے 54 منٹ ، 1 سیکنڈ میں فنش لائن عبور کرکے مقابلہ اپنے نام کیا۔