دبئی میں ہوٹل میں آتشزدگی ۔۔۔ آگ لگنے کی وجوہات اور نقصان کی تفصیلات سامنے آگئیں‎

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 1 جنوری 2016 12:55

دبئی میں ہوٹل میں آتشزدگی ۔۔۔ آگ لگنے کی وجوہات اور نقصان کی تفصیلات ..

دبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. یکم جنوری 2016 ء) : بُرج خلیفہ کے قریب واقعہ ایک ہوٹل دی ایڈریس ڈاﺅن ٹاﺅن ہوٹل میں گذشتہ روز آگ لگ گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے دبئی کے مہنگے ترین ہوٹلز میں شمار ہونے والے اس ہوٹل تیس سے زائد منازل کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ ہوٹل میں آتشزدگی کا واقعہ قریبا نو بجکر تیس منٹ کے قریب پیش آیا جس کے بعد ہوٹل میں لگنے والی آگ سے اٹھنے والے شعلے دبئی میں دور دور تک دیکھے گئے جبکہ اس ہولناک منظر میں آگ لگنے کے ساتھ ساتھ چھوٹے چھوٹے آتشزدگی کے دھماکے بھی ہوئے جن کی گونج زیادہ ہونے کے باعث دور تک سُنائی دی۔

آگ لگنے کی اطلاع موصول ہوتے ہی فائر بریگیڈ حکام ایک گھنٹے کی طویل جدو جہد کے بعد جائے وقوعہ پر پہنچنے کیونکہ ہوٹل تک پہنچنے کے لیے راستے کی نوعیت ہی ایسی بنائی گئی ہے کہ کسی نا گہانی صورت سے نمٹنے کے لیے کوئی حکمت عملی تیار نہیں کی گئی۔

(جاری ہے)

عمارت میںآ گ کے تیزی سے پھیلنے کا سبب اس کی تعمیر میں استعمال کیا گیا ایلومینیم اور انسولیشن بتایا جاتا ہے۔

عمارت میں استعمال کیے گئے ایلومینیم کو جب زیادہ حرارت پہنچائی جائے یا آگ کے شعلے کے پاس رکھا جائے تو یہ فوری طور پر آگ کو پکڑ لیتے ہیں جو اس ہوٹل میں آگ کے تیزی سے پھیلنے کی ایک بڑی وجہ ہے۔ آتشزدگی کے نتیجے میں ہوٹل میں مقیم بیرون ملک سے آئے سیاحوں کے قیمتی سامان اور ان کت ضروری اور قانونی دستاویزات سمیت پاسپورٹ وغیرہ بھی جل کر راکھ ہو گئے ۔

نجی اخبار کے مطابق آتشزدگی کے واقعہ میں 35 افراد زخمی ہوئے۔ عینی شاہدین کے مطابق آتشزدگی کے بعد ہر جانب چیخ و پکار تھی جبکہ ایمبولینسز بھی موجود تھیں جن میں واقعہ میں بے ہوش ہونے والے افراد کو طبی امداد دی جا رہی تھی۔ جبکہ حکام کے مطابق نئے سال کے آغاز سے ایک دن قبل ہوٹل انتظامیہ نے سیاحوں اور ہوٹل میں مقیم افراد کی سکیورٹی کے لیے ہزاروں کی تعداد میں سکیورٹی اہلکاروں کو تعینات کو بھی تعین کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :