2015 میں ٹیسٹ میں اسٹیون ا سمتھ ،وَن ڈے میں مارٹن گپٹل چھائے رہے

جمعہ 1 جنوری 2016 12:40

میلبورن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم جنوری۔2016ء)2015ء میں بلے بازی کے شعبے میں آسٹریلیا ‘انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے بیٹسمین چھائے رہے۔ ٹیسٹ کرکٹ کی کیٹگری میں آسٹریلوی کپتان ا سٹیون ا سمتھ بازی لے گئے جنہوں نے 1474 رنز بنائے ‘انگلش کپتان الیسٹیر کک دوسرے اور جو روٹ تیسرے نمبر پر رہے۔

(جاری ہے)

ون ڈے فارمیٹ میں نیوزی لینڈ کے مارٹن گپٹل 1459 رنز بنا کر سرفہرست رہے ‘نیوزی لینڈ ہی کے کین ولیمسن 1317 رنز بنا کر دوسرے ‘ جنوبی افریقا کے اے بی ڈی ویلیئرز 1193رنز کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔

ٹی ٹونٹی فارمیٹ میں افغانستان کے محمد شہزاد 297 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ جنوبی افریقا کے فاف ڈوپلیسی نے دوسری ‘ زمبابوے کے شین ولیمز نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کا کوئی بھی کھلاڑی تینوں فارمیٹس میں جگہ بنانے میں ناکام رہا۔