پانچویں بگ بیش ٹی ٹونٹی لیگ میں کل ایک میچ کھیلا جائیگا

جمعہ 1 جنوری 2016 12:40

پانچویں بگ بیش ٹی ٹونٹی لیگ میں کل ایک میچ کھیلا جائیگا

میلبور ن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم جنوری۔2016ء) بگ بیش ٹی ٹونٹی کرکٹ لیگ کے پانچویں ایڈیشن میں کل ہفتہ کو میلبورن سٹارز اور میلبورن رینی گیڈز کی ٹیمیں میلبورن کے مقام پر آمنے سامنے ہونگی، میچ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق دوپہر ایک بجکر دس منٹ پر شروع ہوگا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق 24 جنوری تک جاری رہنے والے ایونٹ میں آسٹریلیا کی 8 ٹیمیں جن میں پرتھ سکارچرز، سڈنی تھنڈر، سڈنی سکسرز، ایڈیلیڈ سٹرائیکرز، میلبورن سٹارز، برسبین ہیٹ، میلبورن رینی گیڈز اور ہوبارٹ ہریکنز شامل ہیں ٹائٹلز کے حصول کیلئے پنجہ آزمائی کر رہی ہیں اور ان کے درمیان فائنل سمیت مجموعی طور پر 35 میچز کھیلے جائیں گے۔

ایونٹ کے لیگ میچز 18 جنوری تک کھیلے جائیں گے، پہلا سیمی فائنل 21 اور دوسرا 22 جنوری کو کھیلا جائے گا جبکہ چیمپئن کا فیصلہ 24 جنوری کو دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان فائنل میں ہو گا۔

متعلقہ عنوان :