راولاکوٹ‘تین روز قبل نصف شب آنے والے زلزلے کے باعث بے ہوش ہونے والی طالبہ انتقال کر گئی

جمعہ 1 جنوری 2016 12:35

راولاکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم جنوری۔2016ء)تین روز قبل نصف شب آنے والے زلزلے کے باعث بے ہوش ہونے والی طالبہ انتقال کر گئی شارین فرید جو ایم اے کی طالبہ تھیں اس زلزلے کے باعث ڈپریشن کا شکار ہو کر بے ہوش ہو گئیں تھیں اسے آبائی گاوں سے ڈسٹرکٹ ہسپتال میرپور شفٹ کیا گیا تھا جہاں وہ چند روز بے ہوش رہنے کے بعد گزشتہ روز انتقال کر گئیں دو ماہ قبل آنے والے زلزے میں بھی اسی گاوں کا ایک نوجوان سکول کی دیوار گرنے سے جان سے ہاتھ دھو بیٹھا تھا طالبہ کو آبائی قصبے اسلام گڑھ میں سپرد ِ خاک کر دیا گیا حالیہ زلزلہ میں آزاد کشمیر میں واحد جان سے ہاتھ دھو بیٹھنے والی یہی طالبہ رہیں-