سردار سبز علی خان اور ملی خان کی نسل کا ایک اور سپوت اسلاف کی تاریخ کو زندہ رکھتے ہوئے بھارتی فوجوں کے ساتھ لڑتے ہوئے شہید ہو گیا

جمعہ 1 جنوری 2016 12:32

راولاکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم جنوری۔2016ء) سردار سبز علی خان اور ملی خان کی نسل کا ایک اور سپوت اسلاف کی تاریخ کو زندہ رکھتے ہوئے بھارتی فوجوں کے ساتھ لڑتے ہوئے شہید ہو گیا بھارتی مقبوضہ کشمیر سے موصولہ اطلاع کے مطابق راولاکوٹ کے نواحی علاقے تتری نوٹ سے تعلق رکھنے والا لشکر ِطیبہ کا مجائد سردار انصر اقبال المعروف ابوحذیفہ بھارتی مقبوضہ کشمیر کے علاقے ہندواڑہ کے مقام بٹ پورہ میں بھارتی فوج کے ساتھ تصادم میں شہید ہو گیا شہید حذیفہ طویل عرصے سے میدان ِ جہاد میں شریک تھا شہید حذیفہ کی غائبانہ نماز جنازہ تین جنوری اتوار کو تتری نوٹ میں ادا کی جائیگی جس میں جما عت الدعوہ کے قائدین خصوصی خطاب کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :