پچھلے 68ء سالوں کی طرح ایک اور عیسوی سال کشمیری قوم کو گہرے زخم اور آنسو دیتے ہوئے رخصت ہو گیا

جمعہ 1 جنوری 2016 12:32

راولاکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم جنوری۔2016ء)پچھلے 68ء سالوں کی طرح ایک اور عیسوی سال کشمیری قوم کو گہرے زخم اور آنسو دیتے ہوئے رخصت ہو گیا وادی نیلم میں سیزفائر لائن پر بھارتی فوج نے باڑ لگا کر اور دیوار بنا کر کشمیر کو تقسیم رکھنے کیلئے مستقل سرحد بنانا شروع کردیا۔ اس سال 2015ء کو منقسم جموں کشمیر میں جدید انگریزی صحافت کے بانی اور صوبہ جموں کے غیر مسلم گھرانے سے اٹھ کر وحدت ِ کشمیر کا پرچار کرنے والے نامور دانشور صحافی اور حریت پسند وید بھسین دنیا سے رخصت ہوئے اس سال ہی مسلم کانفرنس کے سپریم ہیڈ آزاد کشمیر کے سابق صدر اور وزیر اعظم اور کشمیر بنے گا پاکستان نعرہ کے بانی عبدالقیوم خان دار ِ فانی سے کوچ کر گئے اس سال ہی ہر دل عزیز نوجوان طالب ِ علم دانش ریاض گہرے ذخم اور آنسو دیے دنیا چھوڑ گئے اس سال ہی نامور عالم ِ دین مولانہ شہاب الدین مدنی اور سینئر قانون دان سردار صابر ایڈوکیٹ اور ہر دلعزیز بیوروکریٹ راجہ محمد شفیق کیانی ِدار فانی سے کوچ کر گئے اس سال سعودی عرب میں حج کے موقع پر حادثے کے باعث مقبوضہ کشمیر کے چار افراد گلگت بلتستان کے دو افراد اور میرپور آزاد کشمیر کی ایک خاتون نے جام ِ شہادت نوش کیا منقسم ریاست جموں کشمیر کے دوسرے بڑے خطے گلگت بلتستان میں قانون ساز کونسل کے انتحابات ہوئے مسلم لیگ (ن) کے حافظ حفیظ الرحمن وہاں وزیر اعلی بنے حافظ حفیظ الرحمن نے گلگت بلتستان کے تمام مکاتب ِ فکر کو اس بات پر قائل کر کہ متفقہ تجویز سامنے لائی کہ مسئلہ کشمیر کے حل تک گلگت بلتستان میں آزاد کشمیر کی طرز پر حکومتی سیٹ اپ دیا جائے فاتح گلگت حسن مرزا مرحوم کے بیٹے اور قوم پرست رہنماء نادر خان اور بابا جان کو بغاوت کا مقدمہ بنا کر چھ ماہ گرفتار رکھا گیا 90 ء میں امان اللہ خان سے الگ ہونے والے جے کے ایل ایف کے دھڑے اور تین سال قبل الگ ہونے والے دھڑے نے انضمام کر کہ محمد صغیر خان کی قیادت میں جے کے ایل ایف کی نئی تنظیم کا قیام عمل میں لایا اس سال ہی عتیق احمد خان مسلم کانفرنس اور خالد ابراہیم خان جے کے پی پی کے دوبارہ صدر اور بیرسٹر سلطان تحریک انصاف کشمیر کے صدر بنے میاں محمد نواز شریف نے اعلی اخلاقی اقدار قائم کرتے اپنے سٹاف ممبران طاہر فاروق اور شائد فاروق کی والدہ محترمہ کی وفات پر راولاکوٹ انکے گھر آ کر تعزیت کی اس سال 26اکتوبر کو زلزلہ میں میرپور کا ایک طالب ِ علم جاں بحق ہوابعد ازاں 25دسمبر کے زلزلے گلگت کی ایک خاتون اور میرپور کی ایک طالبہ جاں بحق ہوئیں بھارتی وزیر اعظم مودی کی آمد پر مقبوضہ کشمیر میں تاریخ ساز ہڑتال کی گئی خانہ فرہنگ لاہور میں عالمی کانفرنس میں تاجکستان ،ایران ،اور بنگلہ دیش کے سکالرز کی موجودگی میں راولاکوٹ کشمیر کے ڈاکٹر محمد صغیر خان نے نمائندگی کی شہید ِ کشمیر محمد مقبول بٹ کے چھوٹے بھائی ظہور احمد بٹ کو چار سال بعد بھارتی قید سے رہائی ملی راولاکوٹ سے تعلق رکھنے والے جے کے ایل ایف کے دیرینہ کارکن قاری سردار وحید نور سری نگر میں پیشی سے واپسی پر غیر ملکی وظیفہ خوروں کے ہاتھوں شہید ہوئے وہ آزاد کشمیر کی حالیہ تحریک میں پہلے مجائد تھے جنکا جسد ِ خاکی سری نگر سے انکے آبائی وطن راولاکوٹ آیا شمالی کشمیر کے گلگت علاقے میں فوجی ہیلی کاپٹر کے حادثے میں ناروے اور فلپائین کے سفیر جبکہ انڈونیشیا اور ملائیشیا کے سفیروں کی بیگمات جاں بحق ہوئیں۔

(جاری ہے)

جے کے ایل ایف کے قائد محمد یٰسین ملک پر قتل کا مقدمہ درج کرکے بھارتی فورسز نے ان کے خلاف بغاوت کا مقدمہ بھی قائم کرلیا ۔ آزاد کشمیر میں لشکر ِ طیبہ اور تحریک ِ طالبان پر پابندی عائد کی گئی آزاد کشمیر میں مقبوضہ کشمیر کے ساتھ سیلاب آیا مودی حکومت نے دہلی میں حریت کانفرنس کے رہنماوں کو پاکستانی ہائی کمشنر سے ملنے روک دیا اسرائیل نے کشمیر کو متنازعہ قرار دیا راولاکوٹ کے تین نوجوان یکے دیگرے افغانستان میں اتحادی فوجوں کے خلاف لڑتے ہوئے شہید ہو گئے راولاکوٹ کے ایڈوکیٹ طارق مسعود سپریم کورٹ آف پاکستان کے جج بنے وادی نیلم میں پاکستان سے آئے ہوئے سیاح گم ہو گئے جنہیں بعد ازاں متوفی قرار دیا گیا مقبوضہ کشمیر میں ابو القاسم کی شہادت پر احترام میں انکے چہرے کو دودھ سے سے دھویا گیا راولاکوٹ سے دو نئے اردو روزنامے شروع ہوئے۔

آزاد کشمیر میں بجلی کی پیداوار کے لیے گل پور ڈیم پر کام شروع ہوا آزاد کشمیر کے قائم مقام الیکشن کمشنر مصطفی مغل نے حلف لینے انکار کر دیا ۔