نیوزی لینڈ نے میٹ ہنری کو چوتھے ون ڈے کیلئے طلب کر لیا
تازہ ترین : 1

نیوزی لینڈ نے میٹ ہنری کو چوتھے ون ڈے کیلئے طلب کر لیا

نیوزی لینڈ نے میٹ ہنری کو چوتھے ون ڈے کیلئے طلب کر لیا

نیلسن ۔ یکم جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔یکم جنوری۔2016ء) نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر ٹم ساؤتھی سری لنکا کے خلاف تیسرے ون ڈے کے دوران پاؤں کی انجری میں مبتلا ہو گئے، نیوزی لینڈ نے ان کی جگہ سری لنکا کے خلاف شیڈول چوتھے ون ڈے کیلئے میٹ ہنری کو ٹیم میں طلب کر لیا۔ نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے درمیان چوتھا میچ (آج) ہفتہ کو کھیلا جائے گا اور میزبان ٹیم کو پانچ میچوں کی سیریز میں 2-1 کی برتری حاصل ہے۔ کیوی ٹیم کے کوچ مائیک ہیسن کا کہنا ہے کہ ساؤتھی نے 6 اوورز کرانے کے بعد پاؤں میں تکلیف کی شکایت کی اور ابھی ہمیں انجری کی نوعیت نہیں معلوم ہو سکی تاہم ہم نے احتیاطی تدابیر کے طور پر میٹ ہنری کو چوتھے ون ڈے کیلئے ٹیم میں شامل کر لیا ہے۔

وقت اشاعت : 01/01/2016 - 12:32:56

اس خبر پر آپ کی رائے‎