آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان آخری ٹیسٹ اتوار سے شروع ہو گا

جمعہ 1 جنوری 2016 12:31

آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان آخری ٹیسٹ اتوار سے شروع ہو گا

سڈنی ۔ یکم جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔یکم جنوری۔2016ء) آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ اتوار سے سڈنی میں شروع ہو گا۔ کینگروز کو سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔

(جاری ہے)

آسٹریلیا نے کالی آندھی کو پہلے ٹیسٹ میں اننگز اور 212 رنز جبکہ دوسرے ٹیسٹ میں 177 رنز سے شکست دی تھی۔ سیریز جیتنے کے بعد کینگروز نے کالی آندھی کو وائٹ واش کرنے پر نظریں مرکوز کر لی ہیں اور دوسری جانب کالی آندھی آخری ٹیسٹ جیت کر دورے کا شاندار انداز میں اختتام کرنا چاہتی ہے اسلئے دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :