جنوبی افریقہ ، انگلینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ ہفتے سے شروع ہو گا
جمعہ 1 جنوری 2016 12:28
کیپ ٹاؤن ۔یکم جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔یکم جنوری۔2016ء) جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چار ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہفتہ سے کیپ ٹاؤن میں شروع ہو گا۔ انگلش ٹیم کو سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے، مہمان ٹیم نے میزبان ٹیم کو پہلے ٹیسٹ میں 241 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دی تھی۔
(جاری ہے)
بھارت کے ہاتھوں ٹیسٹ سیریز میں شکست اور انگلینڈ کے خلاف پہلے میچ میں ناکامی کے بعد پروٹیز کیلئے دوسرا ٹیسٹ انتہائی اہمیت کا حامل ہے، پروٹیز اس میچ کو جیت کر دوبارہ فتوحات کے سفر کا آغاز کرنے کی خواہاں ہے تو دوسری جانب انگلش ٹیم میچ میں کامیابی حاصل کر کے سیریز کی برتری دوگنی کرنے کیلئے بے تاب ہے اسلئے ماہرین نے دوسرے ٹیسٹ میں دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلے کی توقع ظاہر کی ہے۔
دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا تیسرا 14 سے 18 جنوری تک جوہانسبرگ جبکہ چوتھا اور آخری ٹیسٹ 22 سے 26 جنوری تک سینچورین میں کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلا میچ 3 فروری، دوسرا 6 فروری، تیسرا 9 فروری، چوتھا 12 فروری جبکہ پانچواں اور آخری ون ڈے 14 فروری کو کھیلا جائے گا۔ دورے میں شامل پہلا ٹی 20 انٹرنیشنل 19 فروری اور دوسرا 21 فروری کو کھیلا جائے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
صرف 2 گیندوں بعد ہی میچ ختم
-
راولپنڈی میں بارش رک گئی، پاک نیوزی لینڈ میچ چند اوورز تک محدود کر دیا گیا
-
کس وقت تک بارش نہ رکی تو پاک نیوزی لیند میچ منسوخ کر دیا جائے گا؟
-
راولپنڈی میں بارش، پاک نیوزی لینڈ میچ دوبارہ شروع ہو سکے گا یا نہیں؟
-
کیویز کیخلاف پہلے میچ کیلئے 2 پاکستانی کھلاڑیوں کا ڈیبیو
-
ویسٹ انڈیزویمینز ٹیم نے پاکستان ویمینز ٹیم کو پہلےایک روزہ بین الاقومی میچ میں 113 رنز سے شکست دے دی
-
سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
-
راولپنڈی میں پاک نیوزی لینڈ میچ ہو سکے گا یا نہیں؟ اپ ڈیٹ جاری کر دی گئی
-
آئی سی سی ایونٹ میں شرکت، ونواٹو کی ٹیم چندہ جمع کرنے پر مجبور
-
بارسلونا اوپن ، مارشل گرانولرزاورہوراشیوزیبالوس کوارٹرفائنل میں پہنچ گئے
-
سابق آسٹریلوی کرکٹرمائیکل سلیٹرجیل منتقل
-
سیف گیمز کے انعقاد سے دنیا میں پاکستان کا سافٹ امیج اجاگر ہوگا، رانا مشہود
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.