یورپی اتحاد اور روس کے مشترکہ مفادات باہمی اختلافات کی نسبت زیادہ اہم ہیں، ویگاوٴداس اوشاتسکاس

جمعہ 1 جنوری 2016 12:28

برسلز ۔ 01 دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔یکم جنوری۔2016ء) یورپی اتحاد کے سفیر ویگاوٴداس اوشاتسکاس نے کہ ہے کہ یورپی اتحاد اور روس کے مشترکہ مفادات باہمی اختلافات کی نسبت اہم ہیں۔برسلز میں یورپی اتحاد کے سفیر ویگاوٴداس اوشاتسکاس نے ایک ٹی وی انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ یورپی اتحاد اور روس کے مشترکہ مفادات باہمی اختلافات کی نسبت اہم ہیں۔

(جاری ہے)

انھوں نے نشاندہی کی کہ یورپی اتحاد اور روس کے درمیان تجارتی تعلقات کلیدی اہمیت کے حامل ہیں اور روس کی معیشت میں پانچ فیصد سرمایہ کاری یورپی اتحاد سے تعلق رکھنے والی کمپنیاں کرتی ہیں۔واضح رہے کہ یورپی اتحاد اور امریکہ نے جولائی سن 2014 میں روس پر معاشی پابندیاں عائد کر دیں تھیں جس کے جواب میں روس نے پابندیاں عائد کرنے والے ممالک سے زرعی اشیاء کی درآمد بند کر دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :