روس کی یمن کے تصادم میں شریک فریقین سے مذاکرات کی اپیل

جمعہ 1 جنوری 2016 12:27

ماسکو ۔ 01 دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔یکم جنوری۔2016ء) روس کی وزارت خارجہ نے ایک بار پھر یمن کے تصادم میں شریک فریقین سے عسکری کارروائیاں فوری طور پر روکنے اور مذاکرات کی جانب رجوع کرنے کی اپیل کی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق روس کے امور خارجہ کے محکمہ کی جانب سے جاری کردہ تبصرے میں کہا گیا ہے کہہم یمن میں فریقین سے اپنی مسلسل اپیل کو ایک بار پھر دہرانے کی ضرورت محسوس کرتے ہیں کہ عسکری کارروائیاں فوری طور پر روک کر تمام مسائل کے حل کے لیے مذاکرات سے رجوع کریں ۔

وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ مسئلے کا حل جنوری 2016 میں منصوبے کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے خصوصی نمائندے اسماعیل ولید شیخ احمد کے تحت پھر سے شروع کیے جانے والے بین الیمنی سیاسی عمل سے ہو سکے گا۔اس سلسلے میں ماسکو کا ارادہ ہے کہ ضروری معاونت بھی فراہم کرے گا۔

متعلقہ عنوان :