امریکا اورارجنٹائن میں سیلاب کے بعد امدادی کاروائیوں کا سلسلہ جاری

جمعہ 1 جنوری 2016 12:27

واشنگٹن ۔ 01 دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔یکم جنوری۔2016ء) امریکا اورارجنٹائن میں سیلاب کے بعد امدادی کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکہ کی ریاست میسوری سمیت متعدد رہائشی علاقے زیر آب آئے ہوئے ہیں اور سینکڑوں افراد اپنا گھر بار ترک کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔امریکہ کی ریاست میسوری میں سیلاب کی وجہ سے ابتک 24 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

(جاری ہے)

یوراگوئے میں حالیہ چند ہفتوں سے جاری بارشوں کی وجہ سے آنے والے سیلاب میں 2 افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور ہزاروں افراد کو سیلابی جگہوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ارجنٹائن کے دارالحکومت بیونس آئرس کے شمالی علاقے کونکورڈئیے میں بھی گھر اور کاروباری مقامات زیر آب آئے ہوئے ہیں اور 10 ہزار افراد کو سیلابی مقامات سے نکال لیا گیا ہے۔بولیویا میں بھی شدید طوفانوں اور لینڈ سلائڈنگ کی وجہ سے زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے اور طوفان کی شدت سے 9 گھر ناقابل استعمال حالت میں آ گئے ہیں۔برّ اعظم یورپ میں بھی شدید بارشوں کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے۔فرینک طوفان کے نتیجے میں اسکاٹ لینڈ اور برطانیہ کے شمالی حصے زیر آب آ گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :