ایف بی آئی کا لاس ویگاس میں مسجد کی بے حرمتی کرنے والے شخص کی گرفتاری میں معلومات فراہم کرنے والے کو انعام دینے کا اعلان

جمعہ 1 جنوری 2016 12:26

واشنگٹن ۔ یکم جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔یکم جنوری۔2016ء) امریکا کے وفاقی تحقیقاتی ادارے نے کہا ہے کہ لاس ویگاس میں مسجد کی بے حرمتی کرنے والے شخص کی گرفتاری میں مدد اور معلومات فراہم کرنے والے کو5 ہزار ڈالر تک کا انعام دیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اپنے ایک بیان میں ایف بی آئی نے کہا کہ وہ لاس ویگاس پولیس کے ساتھ مل کر مسجد توحید میں ہونے والے اس واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں جسے نفرت انگیز جرم کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

حکام ایک عینک پہنے سیاہ بالوں والے ایک سفید فام شخص کو تلاش کر رہے ہیں جسے نگرانی کرنے والے کیمرے میں 27 دسمبر کی صبح مسجد کے دروازے پر سور کا گوشت رکھتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ایف بی آئی کا کہنا ہے کہ اس واقعے میں کسی چیز کو نقصان نہیں پہنچا اور نہ کوئی زخمی ہوا ہے۔واضح رہے کہ کونسل آن امریکن اسلامک ریلیشنز نے کہا ہے کہ گزشتہ سال مسجدوں اور مذہبی مقامات کو نشانہ بنانے کے 70 سے زائد واقعات رونما ہو ئے ہیں۔