اسرائیل نے سنگاپور کے قومی پرچم کو میز پوش کے طور پر استعمال کرنے پر معافی مانگ لی

جمعہ 1 جنوری 2016 12:26

مقوضہ بیت المقدس۔ یکم جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔یکم جنوری۔2016ء) اسرائیل نے سنگاپور میں اپنے سفارتخانے کے ایک جونیئر سفارتکار کی جانب سے ایک تقریب میں سنگاپور کے قومی پرچم کو میز پوش کے طور پر استعمال کرنے پر معافی مانگ لی ۔

(جاری ہے)

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق اسرائیل کے سفارتخانے کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ان کے ایک جونیئر اہلکار کا اس قسم کا رویہ انتہائی افسوسناک ہے اور وہ اس پر مخلصانہ معافی مانگتے ہیں۔

سفارتخانے نے اس افسوسناک رویے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عملے کے ارکان کو نظم و ضبط پر سختی سے عمل کرنا چاہیے۔مقامی میڈیا کے مطابق سنگاپور کی حکومت نے اس واقعے پر اسرائیل کے سفیر کو طلب کیا ہے۔سنگاپور کی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ قومی پرچم کا غلط استعمال ایک بڑی خلاف ورزی ہے۔

متعلقہ عنوان :