ایران کی آبنائے امریکی بحری بیڑے کے قریب میزائل تجربہ کرنے کی تردید

جمعہ 1 جنوری 2016 12:20

تہران۔ یکم جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔یکم جنوری۔2016ء) ایران کی انقلابی گارڈز نے آبنائے ہرمْز میں امریکی بحری بیڑے کے قریب میزائل تجربہ کرنے کی تردید کردی ۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق انقلابی گارڈز کی ویب سائٹ پر ترجمان جنرل رمضان شریف کے حوالے سے لکھا گیا ہے کہ بحریہ کی طرف سے گزشتہ ہفتے کوئی مشق نہیں کی گئی جس کے بارے میں امریکا کا دعویٰ ہے کہ آبنائے ہرمز میں ایک راکٹ داغا گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ انتہائی اہمیت کے حامل بحری راستے آبنائے ہرمز میں ایرانی مفادات کا تحفظ انقلابی گارڈز کی ذمہ داری ہے۔