اسرائیلی حکومت نے ملک کی عرب آبادی کے لیے کئی ملین ڈالرز مالیت کے منصوبے کی منظوری دیدی

جمعہ 1 جنوری 2016 12:19

تل ابیب ۔ یکم جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔یکم جنوری۔2016ء) اسرائیلی حکومت نے ملک کی عرب آبادی کی معاشی صورتحال بہتر بنانے کے لیے کئی ملین ڈالرز مالیت کے منصوبے کی منظوری دیدی ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو کے دفتر سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ اس پروگرام میں تعلیم، ٹرانسپورٹیشن، روزگار، بنیادی ڈھانچہ، ثقافت اور کھیلوں کو شامل کیا جائے گا۔ اس بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اس منصوبے میں یقینی بنایا گیا ہے کہ اسرائیل میں رہنے والی اقلیتیں مناسب بجٹ حاصل کریں۔ اسرائیلی حکومت کے ایک اہلکار کے مطابق پانچ برسوں پر محیط یہ منصوبہ 10 سے 15 بلین شیکل مالیت کا ہو گا۔ یہ رقم 2.56 سے 3.84 ارب مریکی ڈالرز کے مساوی بنتی ہے