مصر میں فیس بْک پر پابندی عائد

جمعہ 1 جنوری 2016 12:19

قاہرہ ۔ یکم جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔یکم جنوری۔2016ء) مصر کی حکومت نے ملک میں سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بْک پر پابندی عائد کر دی ۔

(جاری ہے)

حکام کے مطابق یہ پابندی سکیورٹی وجوہات کی وجہ سے نہیں تاہم بعض تجزیہ کاروں کی طرف سے کہا گیا ہے کہ بہار عرب کی پانچویں سالگرہ سے محض پانچ ہفتے قبل لگائی جانے والی یہ پابندی اہم ہے۔بہار عرب کے نتیجے میں طویل عرصے سے برسراقتدار حْسنی مبارک کی حکومت کا خاتمہ ہوا تھا۔ اس سلسلے میں احتجاجی مظاہروں کے لیے فیس بْک سمیت سوشل میڈیا نے بنیادی کردار ادا کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :