فلپائن میں ابو سیاف گروپ کے دس ارکان ہلاک

جمعہ 1 جنوری 2016 12:19

منیلا ۔ یکم جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔یکم جنوری۔2016ء) فلپائن میں شدت پسند رہنماء ابو سیاف گروپ کے دس ارکان کو ہلاک کر دیا گیا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطاب فوج کے ایک بیان میں کہا گیاہے کہ خصوصی کمانڈو دستے نے یہ کارروائی خولو‘ نامی جزیرے پر کی۔

(جاری ہے)

اس سے قبل قریب تین سو عسکریت پسندوں اور فوج کے مابین شدید لڑائی بھی ہوئی۔ ابو سیاف گروپ جنوبی فلپائن میں ریاست کے قیام کے لیے لڑ رہا ہے۔ حکام کو شبہ ہے کہ اس گروپ کے روابط دہشت گرد تنظیم القاعدہ اور ’اسلامک اسٹیٹ‘ سے بھی ہیں۔ آج کل کینیڈا کے دو جبکہ جاپان، ہالینڈ، اٹلی اور ناروے کا ایک ایک شہری ابو سیاف کے قبضے میں ہے۔

متعلقہ عنوان :