دنیا بھر میں 2016 کا شانداراستقبال ،آتش بازی سے عمارتیں جگمگا اٹھیں

دبئی کے برج العرب پر بھی نئے سال کا والہانا استقبال

جمعہ 1 جنوری 2016 12:14

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔یکم جنوری۔2016ء) دنیا بھر میں 2016کا شاندار استقبال کیا گیااورآتش بازی کے رنگین نظاروں سے بلند عمارتیں جگمگا اٹھیں۔ شہریوں نے سال نو کی خوشی میں رقص کرکے جشن منایا۔2016کی امد کے ساتھ ہی ماسکو رنگ برنگی روشنیوں سے جگمگا اٹھا اورآتش بازی کے مظاہرے نے دیکھنے والوں پر سحر طاری کردیا۔ دبئی کے برج العرب پر بھی نئے سال کا والہانا استقبال کیا گیا۔

برج خلیفہ سے بھی رنگوں کی برسات ہوئی۔سال نو کو سب سے خوش آمدید کرنے والے نیوزی لینڈ میں، اسکائی ٹاور سے پھوٹتی کرنوں نے رات کی سیاہی مٹادی،آکلینڈ کاآسمان سنہرا ہوگیا۔آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے ہاربر برج نے آسمان پر روشنیوں کا پل بنا دیا، ،اوپرا ہاؤس نے رشنیوں سے دھنوں کو چھیڑا، ہنستے چہروں، ، گاتے دلوں نے نئے سال کا استقبال کیا۔

(جاری ہے)

جاپان کے بارہ سو سال قدیم ٹوکیو ٹاور سے نکلتی دلکش روشنیوں کی برسات نے نئے سال کو خوش آمدید کہا، ہانگ کانگ میں وکٹوریا ہاربر پر سال 2016 کاآغاز خوشیوں کے رنگوں اور جھلملاتی امیدوں کے سنگ کیا گیا، دلکش آتش بازی نے ہانگ کانگ کے آسمان کو جگمگا دیا۔تائیوان میں بارہ بجتے ہی تائی پے کیآسمان کو چھوتی عمارت سے نکلتی روشنیوں نے دیکھنے والوں کے دلوں میں نئی امیدیں جگمگا دیں۔تھائی لینڈ میں نئے سال کاؤنٹ ڈاؤن اسٹارٹ ہوا اور دریا کنارے دلفریبآتش بازی سے نئے سال کا استقبال کیا گیا۔انڈونیشیا میں نئے سال کی آمد پر جکارتا راؤنڈ اباؤٹ رنگ و روشنیوں میں نہا گئی، زندگی سے بھرپور نئی امیدیں لیے ہزاروں لوگوں نے سال نو کو خوش آمدید کہا۔

متعلقہ عنوان :