عراق: فضائی کارروائی میں داعش کے 27جنگجو ہلاک ،8گرفتار

جمعہ 1 جنوری 2016 12:11

بغداد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔یکم جنوری۔2016ء) عراق کے صوبے کرکوک میں عراقی سکیورٹی فورسز اور اتحادی فوج کی فضائی کارروائی میں داعش کے 27جنگجو ہلاک ہوگئے۔ عرب خبررساں ادارے کے مطابق عراقی سکیورٹی فورسز نے کرکوک کے ضلع حویجہ میں داعش کے خلاف فضائی کارروائی کی۔

(جاری ہے)

عراقی جنگی طیاروں اور ہیلی کاپٹرز نے حملے میں داعش کے متعدد ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ آپریشن کے دوران داعش کے 27جنگجو ہلاک ہوگئے، جبکہ 8جنگجووں کو گرفتار کیا گیا۔ کارروائی کے دوران عراقی سکیورٹی فورسز کو اتحادی افواج کی فضائی مدد حاصل تھی۔ادھر زمین کارروائی کے لیے کرد سکیورٹی فورسز کے دستے بھی موجود تھے۔ تاہم فضائی آپریشن میں عراقی اور اتحادی فوج کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

متعلقہ عنوان :