آرمی چیف جنرل راحیل سے سعودی حکام کی ملاقات،دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
جمعہ 1 جنوری 2016 12:11
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔یکم جنوری۔2016ء) چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف اور سعودی حکام کے درمیان ملاقات میں خطے کی مجموعی سکیورٹی کی صورتحال اور دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (اآئی ایس پی آر) کے جاری بیان کے مطابق ’سعودی عرب کے ملٹری افیر کے اسسٹنٹ وزیر دفاع محمد بن عبداللہ نے جنرل ہیڈکورٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی کا دورہ کیا اور جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی۔
ملاقات میں خطے کی سیکیورٹی صورت حال دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ دفاعی تعاون سمیت تربیت کے تبادلے پر بات چیت کی گئی۔خیال رہے کہ آئی ایس پی آر نے یہ واضح نہیں کیا کہ دونوں رہنماوٴں کی ملاقات میں خطے کن سیکیورٹی پہلووٴں پر بات چیت کی گئی ہے جبکہ دونوں ممالک دہشت گردی کے خلاف ایک دوسرے سے تعاون بھی کررہے ہیں۔(جاری ہے)
یاد رہے کہ پاکستان نے گزشتہ ماہ دسمبر میں انسداد دہشت گردی کے لیے سعودی عرب کی جانب سے اعلان کیے گئے 34 ممالک کے اتحاد میں شمولیت اختیار کی تھی تاہم یہ بھی کہا تھا کہ ریاض سے تفصیلات حاصل ہونے کے بعد ہی مزکورہ اتحاد میں اپنے کردار کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا۔
اس ملاقات کے حوالے سے ایک اندازہ لگایا جارہا ہے کہ سعودی حکام انسداد دہشت گردی کے حوالے سے قائم کیے جانے والے 34 ممالک کے اتحاد میں پاکستانی کردار کی مزکورہ تفصیلات فراہم کرنے کے لیے جی ایچ کیوآئے۔یہ بھی یاد رہے کہ توقع کی جارہی ہے کہ سعودی عرب رواں ماہ جنوری میں ہی مزکورہ اتحاد کا اجلاس طلب کرے گا۔پاک فوج کے ترجمان لیفٹننٹ جنرل عاصم باجوا نے اس بات کی ترید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بات چیت میں صرف دو طرفہ تعلقات پر ہی توجہ مرکوز تھی۔اس سے قبل گزشتہ سال اکتوبر میں پاکستان اور سعودی عرب کے دفاعی تعلقات نے ایک نیا رخ اختیار کیا تھا جب پاکستان نے سعودی اسپیشل فورسز کی تربیت کاآغاز کیا تھا جبکہ انسداد دہشت گردی کے حوالے سے تعاون پر سعودی فرماں رواں شاہ سلمان سے مذاکرات کے لیے پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے نومبر میں سعودی عرب کا دورہ کیا تھا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی ورلڈ فوڈ پروگرام کی کنٹری ڈائریکٹر کوکویوشییامہ سے ملاقات
-
حکومت گندم خریداری سے ہاتھ کھینچ چکی، کسان کو3900 روپے فی من قیمت نہیں مِل رہی
-
سعودی عرب کی پہلی بار ’مس یونیورس‘ مقابلے میں ممکنہ شرکت
-
وزیراعظم شہبازشریف نے ٹیکس چوری روکنے کا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم فراڈ قراردیدیا
-
توانائی پر پاک ایران تعاون موجود ہے، اپنی ضروریات کیلئے امریکا سے بھی رابطے میں ہیں،پاکستان
-
وزیراعظم 28 اپریل کو سعودی عرب میں عالمی اقتصادی فورم اور4 مئی کو گیمبیا میں او آئی سی سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے،ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کی ہفتہ وار پریس بریفنگ
-
شہداء کے اہلخانہ میرے دل کے بہت قریب ہیں ، ایک شہید کا داماد ہوں، وزیرداخلہ محسن نقوی
-
قوم کو غلامی کی زنجیروں میں جکڑنے والوں سے کوئی ڈیل نہیں کروں گا
-
ہماری آزادی میں ایک جنگل کا بادشاہ حائل ہے
-
وزیر داخلہ محسن نقوی کا اسلام آباد پولیس خدمت مرکز 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
ایف بی آر، وزارت داخلہ کو تیل کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کی ہدایت
-
ن لیگ پنجاب نے نو از شریف کو پارٹی کی قیادت دوبارہ سنبھالنے کی درخواست کر دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.