کراچی نئے سال کی خوشی ،ہوائی فائرنگ کے نتیجے میں 17 افراد زخمی
تازہ ترین : 1

کراچی نئے سال کی خوشی ،ہوائی فائرنگ کے نتیجے میں 17 افراد زخمی

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔یکم جنوری۔2016ء)کراچی کے مختلف علاقوں میں نئے سال کی خوشی میں ہونے والی ہوائی فائرنگ کے نتیجے میں 17 افراد زخمی ہوگئے۔ریسکیو حکام کے مطابق فائرنگ کے واقعات گلشن اقبال، لائنز ایریا، پی آئی بی کالونی، ڈیفنس اور اولڈ سٹی ایریا میں ہوئے جس کے نتیجے میں 17 افراد زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو جناح، سول اور عباسی شہید اسپتال میں منتقل کردیا گیا ہے۔واضع رہے کہ کراچی میں ہوائی فائرنگ پر پابندی ہے اور پولیس کے مطابق فائرنگ کرنے والے افراد کو گرفتار کرنے کا حکام دیا گیا تھا۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 01/01/2016 - 12:10:13

اس خبر پر آپ کی رائے‎

متعلقہ عنوان :