تیز بائولنگ کرانے کا مقصد کسی کو زخمی کرنا نہیں تھا ، شعیب اختر
جمعہ 1 جنوری 2016 12:06
اسلام آباد (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخباریکم جنوری- 2016ء) دنیائے کرکٹ کے سابق شہرہ آفاق تیز ترین بائولر شعیب اختر نے واضح کیا ہے کہ انہوں نے اپنے کیریر میں کبھی کسی کو نقصان پہنچانے کی غرض سے جارحانہ بائولنگ نہیں کرائی ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنے پیغام میں شعیب اختر کا کہنا تھا کہ سچ پوچھا جائے تو میں نے کبھی بھی اس لمحے کو پسند نہیں کیا جب میری گیند سے کوئی بیٹسمین زخمی ہوا ہو ۔
واضح رہے کہ شعیب اختر کے کیریئر کے دوران دنیائے کرکٹ کے کئی اعلیٰ پایہ کے بلے باز سٹیووا ، جیک کیلس ، رکی پونٹنگ ، راہول ڈریوڈ ، مارک وا ، برائن لارا ، سارو گنگولی اور سچن ٹنڈولکر بھی ان کا سامنا کرنے سے خوفزدہ نظر آتے تھے ۔ دنیا کے تیز ترین فاسٹ باولر کی جارحانہ بائولنگ سے جنوبی افریقہ کے سابق اوپننگ بیٹسمین گیری کرسٹن ، سابق بھارتی کپتان سارو گنگولی اور سابق ویسٹ انڈین کپتان برائن لارا جیسے بلے باز زخمی ہوکر ہسپتالوں کا دورہ کرچکے ہیں ۔(جاری ہے)
Honestly in my playing days I didn't like hurting people with my aggressive attitude and pace .... pic.twitter.com/0kTSI2wWtj
— Shoaib Akhtar (@shoaib100mph) December 31, 2015
مزید کھیلوں کی خبریں
-
عامر خان کاباکسنگ کے حوالے سے غیر سنجیدگی پر سوالات اٹھاتے ہوئے ملک میں باکسنگ کی دگرگوں حالت پر مایوسی کا اظہار
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری،27اپریل کو مزید 6 میچوں کا فیصلہ ہوگا
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
ارشد ندیم جنوبی افریقا میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل
-
ایوریج ٹیم کیخلاف شکست، رمیز راجا نے تبدیلوں کو ’’نام نہاد تجربہ‘‘ قرار دیدیا
-
وقار یونس نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.