شانگلہ میں برفباری ،زلزلہ متاثرین کی مشکلات بڑھ گئیں

جمعہ 1 جنوری 2016 12:03

شانگلہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم جنوری۔2016ء ) مالا کنڈ ڈویژن کے ضلع شانگلہ میں برفباری اور شدید سرد موسم نے زلزلہ متاثرین کی مشکلات مزید بڑھادی ۔ متاثرین بچوں کے ہمراہ برف سے ڈھکے خیموں میں رہنے پر مجبور ہوگئے ۔شانگلہ میں شدید برف باری اوردر جہ حرارت نقطہ انجماد سے بھی نیچے چلا گیا ۔

(جاری ہے)

اس ضلع میں 26 اکتو بر کو تباہ کن زلزلہ نے ہر طرف تباہی مچادی تھی اور اب دو ماہ گزر نے کے باوجود بھی متاثرین حکو متی امداد سے محروم رہے ۔

یو نین کونسل شاہ پور کے علا قے توحید آباد کے چھو ٹے چھوٹے بچے ٹینٹس میں رہائش پر مجبور ہوگئے ۔کچھ متاثرین کے رہائشی ٹینٹس بھی برف نے گرادیے ۔ ایک زلزلہ متاثر کا گھر گر نے کی وجہ سے بچی بھی زخمی ہو ئی لیکن انہیں حکومت کی طرف سے کو ئی امداد نہیں ملی ۔

متعلقہ عنوان :