ایف آئی اے نے ملک بھر میں انسانی سمگلروں کے خلاف گھیرا تنگ کردیا
جمعہ 1 جنوری 2016 12:03
راولپنڈی/لاہور/پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم جنوری۔2016ء) ایف آئی اے نے ملک بھر میں انسانی سمگلروں کے خلاف گھیرا تنگ کردیا‘ لاہور‘ پشاور‘ لالیاں میں کارروائی کے دوران سات انسانی سمگلروں کو گرفتار کرکے غیر قانونی پاسپورٹس‘ ایئر ٹکٹس اور دیگر دستاویزات برآمد کرلیں۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کو ایف آئی اے نے چناب نگر تحصیل لالیاں میں انسانی سمگلروں کے خلاف کارروائی کے دوران غیر قانونی طور پر لوگوں کو بیرون ملک بھیجنے والا ملزم رفیع الله گرفتار کرلیا۔
ملزم کے قبضے سے تین غیر قانونی پاسپورٹ برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔ لاہور میں بھی کارروائی کے دوران دو انسانی سمگلروں محمد حنیف اور امجد کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔(جاری ہے)
ایف آئی اے کی پشاور میں کارروائی کے دوران چار انسانی سمگلروں کو گرفتار کیا گیا۔ ملزمان کے قبضے سے پاسپورٹس‘ ایئرٹکٹس‘ شناختی کارڈز اور غیر قانونی امیگریشن دستاویزات برآمد کرلی گئیں۔
ملزمان ایران‘ ترکی اور یونان کے راستے لوگوں کو یورپ بھجواتے تھے۔ مردان کے علاقے تخت بھائی سے بھی ایک اشتہاری انسانی سمگلر کو حراست میں لیا گیا جبکہ ایف آئی اے نے بینظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی کے دوران اسرار الحق نامی مسافر کو حراست میں لے لیا۔ آف لوڈ کئے جانے والے مسافر کا نام سٹاپ لسٹ کیٹگری میں شامل تھا۔ (ن غ)مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.