دنیا بھر کی طرح پاکستان میں نئے سال کا شاندار استقبال،ملکی سلامتی کیلئے دعائیں
جمعہ 1 جنوری 2016 12:02
کراچی /اسلام آباد /پشاور /کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم جنوری۔2016ء ) دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی سالِ نو کا آغاز شاندار آتش بازی سے کیا گیا جب کہ اس موقع پر عوام کی بڑی تعداد سڑکوں پر امڈ آئی،2016کی صبح ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں گئیں اور نوافل اداکئے گئے ۔کراچی، لاہور، پشاور، کوئٹہ اور اسلام آباد سمیت ملک کے دیگر شہروں میں نئے سال کی آمد کا شاندار استقبال کیا گیا، رات 12 بجتے ہی سال 2016 کو خوش آمدید کہنے کے لیے مختلف شہروں میں شاندار آتش بازی کی گئی جب کہ اس موقع پر عوام کی بڑی تعداد سڑکوں پر امڈ آگئی۔
نئے سال کی آمد پر کراچی اور حیدر آباد سمیت دیگر شہروں میں ہوائی فائرنگ کی گئی، کراچی میں نوجوانوں کی بڑی تعداد موٹرسائیکلوں کے سائلنسر نکال کر سڑکوں پر نکل آئی اور نیوایئرنائٹ کو خوش آمدید کہا۔(جاری ہے)
کراچی میں نئے سال کے موقع پر انتظامیہ کی جانب سے ساحل سمندر جانے والے راستوں کو کنٹینر لگا کر بند کردیا گیا لیکن اس کے باوجود منچلوں کی بڑی تعداد رکاوٹیں عبور کرتے ہوئے ساحل پر پہنچ گئی۔
لاہور میں مال روڈ پر منچلوں کی بڑی تعداد نکل آئی اور خوب ہلہ گلہ کیا جب کہ اس موقع پر مینار پاکستان کے گرد آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا جس سے ا?سمان پر رنگ و نور کی بارش ہوگئی، آتش بازی کا مظاہرہ دیکھنے کے لیے عوام کی بڑی تعداد موجود تھی۔ سال نو کے پہلے سورج نے طلوع ہوتے ہی ملک میں امید کی کرنیں بکھیر دیں۔ مستقبل روشن ہونے کی دلیل بن گیا۔ 2016امن، استحکام اور خوشحالی لائے جس پر ہر شخص دعاگو ہوگیا۔2015اپنے ساتھ تلخ و شیریں یادیں لیے رخصت ہوا اور نئے سال 2016کا آغاز ہوگیا، سال نو کا پہلا سورج اپنی پوری رعنائیوں کے ساتھ نئی امیدیں، نئی امنگیں لے کر طلوع ہو گیا ۔مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.