وزیراعظم کا عالمی معاملات پر پاکستان کے موقف کو موثر طریقے سے اجاگر کرنے پر اقوام متحدہ میں پاکستانی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کی خدمات کاخیرمقدم

جمعہ 1 جنوری 2016 11:47

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم جنوری۔2016ء) وزیراعظم نواز شریف نے عالمی معاملات پر پاکستان کے موقف کو موثر طریقے سے اجاگر کرنے پر اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کی خدمات کو سراہا ہے۔ جمعہ کو ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق وزیراعظم نواز شریف سے اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل نمائندہ ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی بھی موجود تھے۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ میں اپنی مصروفیات سے وزیراعظم کو آگاہ کیا۔ وزیراعظم نواز شریف نے مختلف عالمی معاملات پر پاکستان کے موقف کو موثر طریقے سے اجاگرکرنے پر ملیحہ لودھی کی خدمات کو سراہا۔