اوپرا ونفرے امریکی ٹی وی کی مقبول ترین میزبانوں میں سے ایک ہیں
ایک نمایاں برانڈ میں شمولیت اختیار کرنے سے ڈائٹنگ کمپنی کے حصص کی ویلیو میں تین گْنا سے زیادہ اضافہ ہوا
جمعہ 1 جنوری 2016 11:37
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم جنوری۔2016ء)وزن کی کمی کی مصنوعات بنانے والی کمپنی ویٹ واچرز کے حصص کی قدر میں اْس وقت 19 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا جب معروف ٹی وی میزبان اوپرا ونفرے اس کے ٹی وی اشتہار میں نظر آئیں۔ایک منٹ کے جذباتی اشتہار میں اوپرا نے اپنے کام کے کئی سالوں کے دوران کی ویڈیوز کو فلیش بیک کے طور پر دکھاتے ہوئے وزن کم کرنے کے لیے کی جانے والی جدوجہد کے متعلق بات کی۔
انھوں نے ناظرین کو کہا کہ وہ بھی اْن کا ساتھ دیں اور کہا ’آئیں سب مل کر یہ کرتے ہیں۔ٹی وی اشتہار میں ونفرے کہتی ہیں ’ہر زائد وزن والی خاتون کے اندر ایک خاتون ہوتی ہے جو جانتی ہے کہ وہ وزن گھٹا سکتی ہے۔ونفرے نے اکتوبر میں چار کروڑ 32 لاکھ ڈالر میں کمپنی کے 10 فیصد حصص خریدے تھے۔(جاری ہے)
نیویارک میں مرتب کی گئی درجہ بندی کے مطابق اوپرا ونفرے کے دنیا کی وزن گھٹانے والی مصنوعات کے برانڈز میں سے ایک نمایاں برانڈ میں شمولیت اختیار کرنے سے ڈائٹنگ کمپنی کے حصص کی ویلیو میں تین گْنا سے زیادہ اضافہ ہوا ہے۔
اس کا مطلب یہ ہے کہ اب اوپرا کے ملکیتی حصص کی مالیت ساڑھے 14 کروڑ ڈالر کے لگ بھگ ہو چکی ہے۔اوپرا ونفرے کی شمولیت سے کمپنی کے حصص میں ایک دم اضافے سے قبل سٹاک مارکیٹ میں اس کی قدر ایک سال میں تقریباً 8 فیصد کم ہوئی تھی۔اوپرا نے اپنے ٹوئٹر اکاوٴنٹ پر اپنے تین کروڑ سے زائد فالوورز کے لیے اپنا نیا اشتہار ٹویٹ کیا اور بتایا کہ انھوں نے ’کیوں ویٹ واچرز میں شمولیت اختیار کی۔‘اکتوبر میں ’دا ایلن ڈیجینیریس شو‘ میں شرکت کے دوران 61 سالہ اوپرا ونفرے نے اعلان کیا تھا کہ وہ ویٹ واچرز کے وزن گھٹانے کے نئے پلان پر عمل کررہی ہیں اور انھوں نے چند ماہ میں ہی 15 پاوٴنڈ وزن گھٹایا۔کمپنی اپنے وزن گھٹانے کے منصوبوں میں تبدیلی کے متعلق بھی اعلان کرچکی ہے تاکہ وہ امریکی ارب پتیوں کے صحت مند اور مسرور زندگی کے پیغام سے موافقت اختیار کرسکے۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
پنجاب میں ڈرامہ کوئین کی نئی قسط ریلیز ہوگئی
-
مریم نواز کو پولیس وردی میں دیکھ کر نور بخاری گرویدہ ہوگئیں، تعریف کئے بغیر نہ رہ سکیں
-
کترینہ کیف کیساتھ فلم کی آفر ہوئی تھی، ابرار الحق کا انکشاف
-
کترینہ کیف کیساتھ فلم کی آفر ہوئی تھی‘ ابرار الحق کا انکشاف
-
اللہ نے مریم نواز کو بہت حسین بنایا ہے، کیمرہ انکی خوبصورتی کیساتھ انصاف نہیں کرتا‘ نور بخاری
-
اداکار و فلمسازنعیم ہاشمی کی48ویں برسی (کل)منائی جائے گی
-
سب کچھ ہونے کے باوجود افسردہ رہتی ہوں ، امریکی گلوکارہ بلی ایلش
-
وجے دیورا کونڈا اپنے سیکیورٹی گارڈ کی شادی میں پہنچ گئے
-
اداکارہ ایمن خان کی ہمشکل سوشل میڈیا صارفین کی تنقید سے تنگ آگئیں
-
عاصم اظہر نے اپنی تمام پوسٹیں ڈیلیٹ کر کے انسٹاگرام پر سب کو انفالو کردیا
-
سادہ چیزوں میں رومانس مجھے زیادہ متاثر کرتا ہے، صنم جنگ
-
اداکارہ ایشا دیول کا اداکار فردین خان کی فلمی دنیا میں واپسی پر خوش آمدید
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.